میرے سابقہ تھریڈ پر ایک فیس بکی رفیق نے مجھ سے " علیہ ہاشالوم" کے متعلق دریافت کیا کہ میں نے "حضرت موسیٰ" کے نام کے ساتھ یہ کیوں لکھا اور اسکے ماخذات کیا ہیں ۔ میں نے انہیں اس کا جواب وہیں دے تو دیا تاہم اپنی تصحیح کی غرض سے یہ تھریڈ آویزاں کرنا بھی مناسب سمجھتا ہوں ۔
علیہ ہا شالوم کی اصطلاح عبرانی بائبل (تناخ ) میں موجود نہیں ہے ۔ تاہم یہودیوں کے یہاں مرحومین کی تعظیم و تکریم کا جو سلسلہ رائج ہے یہ اس کا لازم و ملزوم حصہ ہے البتہ עליו השלום( علیہ ہا شالوم) کی اصطلاح عبرانی کتابِ مقدس میں مذکور انبیاء اکرام اور تالمودی ربیوں کے نام کے ساتھ یہودیت میں معروف نہیں ہے بلکہ اُن کیلئے یہودیوں میں "זכרונו לברכה"(زاخرون لیورِخا)کی اصطلاح رائج ہے جس کے معانی ہیں فلاں ابنِ فلاں کی مبارک یادگاری، یا فلاں بن فلاں کاذکرمبارک ہو۔ جبکہ غیر بائبلی مقدس مرحومین کیلئے یہودیوں میں עליו השלום (علیہ ہاشالوم) کی اصطلاح معروف ہے۔لیکن یہ اصطلاح تالمود میں انبیاء اکرام کے نام کے ساتھ مستعمل ہے۔ تالمود کے مشہور و معروف پارے " پیریقی اَبوت" میں یہ ابوالایمان حضرت ابرہام بن تارح کیلئے استعمال ہوئی ہے نیز تالمودی ادب میں یہ دیگر انبیاء اکرام کیلئے بھی ہوئی ہے۔اِس کے معنیٰ یہودیوں کے یہاں فلاں ابنِ فلاں کی سلامتی ہو یا فلاں ابنِ فلاں پر سلام ہو۔ یعنی کہ قریباً وہ ہی معانی و مفہوم جو یہودیوں کے پڑوسی اور چچیرے بھائیوں (مسلمانوں) میں رائج ہے۔
اِن دو اصطلاحات کے علاوہ بھی یہودیوں میں مختلف اصطلاحات مختلف قسم کے مرحومین کیلئے مستعمل ہیں جیسے کہ :
٭ זכר צדיק לברכה (زاخیِر تصَدیق لیِورخا)صادق کی یادگاری مبارک ہو۔ یہ اصطلاح کسی نیک اور صادق شخص کیلئے مستعمل ہے جس کا تعلق نہ بائبل سے ہو نہ تالمود سے نہ سلسلہ ربان میں اسکا کوئی حصہ اور نہ ہی وہ یہودی(ایماندار) ہو جیسے حضرت عبدالستار ایدھی(زاخیِر تصَدیق لیِورخا) جو ایک نیک سیرت بندہ پرور انسانیت دوست بشر تھے۔
٭זכר קדוש לברכה(زاخیر قُدوش لیِورخا)مقدس کی یادگاری مبارک ہو۔ یہ اصطلاح بھی کسی نیک سیرت اور صادق شخص کیلئے مستعمل ہے جس کا تعلق جس کا تعلق نہ بائبل سے ہو نہ تالمود سے نہ سلسلہ ربان میں سے ہو ۔
٭ השם יקום דמו(ہاشم یکوما داما)خدا اسکے خون کا بدلا لے /اجر دے ۔ یہودی شہیدوں کیلئے بولی جانے والی اصطلاح ہے ۔ ایسے شہید جنہوں نے یہودی قوم اور ایمان کیلئے اپنی جان کا نذارنہ پیش کیا ہو۔
انکے علاوہ
٭ זכר צדיק וקדוש לברכה(زاخیر تصدیق قُودش لیِورخا) صادق اور مقدس کی یادگاری مبارک ہو۔
٭ זכר צדיק וקדוש לברכה לחיי העולם הבא (زاخیر تصدیق و قُدوش لیِورخا لیخائی ہاعولام ہابا )صادق اور مقدس کی یادگاری مبارک ہو اور آنے والے جہاں میں اسکا حصہ بخرہ ہو
جیسی اصطلاحات بھی یہودیت میں مرحومین کیلئے مستعمل ہیں ۔
از قلم مولانا لسبیلوی
کومینٹس...
G by abbasbhattipatti@gmail.com// posted 07 September 2024// پرچم بطور نامناسب // جواب // جواب منسوخ کریں
Haibthalla by Haibthalla// posted 17 September 2024// پرچم بطور نامناسب // جواب // جواب منسوخ کریں
by abbasbhattipatti@gmail.com// posted 07 September 2024// پرچم بطور نامناسب // جواب // جواب منسوخ کریں
by Haibthalla// posted 17 September 2024// پرچم بطور نامناسب // جواب // جواب منسوخ کریں